روپے کی قدر میں تاریخی کمی، انٹر بینک میں ڈالر 127 روپے 50 پیسے کا ہوگیا منسوخ کریں

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 127 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔

ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 127 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر 128 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

روپے کی قدر میں کمی کے بعد غیر ملکی قرضوں کا حجم 540 ارب روپے بڑھ گیا، ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔

جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 121 روپے 54 پیسے کا تھا جس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں کاروبار کے دوران ڈالر 110 روپے 50 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور مختلف اوقات میں اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے