اسٹاک مارکیٹ میں 267 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 267 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 933 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج انڈیکس مستحکم ہونے سے قبل آج 40 ہزار 13 پوائنٹس کی بلند ترین سطح اور 39 ہزار 331 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آئی تھی۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 328 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے اختتام کے قریب انڈیکس نے بلند ترین سطح 43 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 6 ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ 19 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 319 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 210 کی قدر میں اضافہ، 89 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قدر میں استحکام رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں فوجی سیمنٹ کو لمیٹڈ 1 کروڑ 77 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ٹی آر جی پاکستان 81 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ 71 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ 68 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ 54 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

مارکیٹ کا جائزہ لینے والی کمپنی الیگژر سیکیورٹیز کے مطابق انڈیکس میں پہلے ہاف میں حجم میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم دوپہر کے بعد فرٹیلائزر اور سیمنٹ کے شعبوں نے انڈیکس کی بحالی میں مدد فراہم کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے