الیکشن کمیشن نے نازیبا الفاظ کے استعمال پرعمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

انتخابی جلسوں میں مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا عمران خان کو مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور چار رکنی بنچ کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو بھی نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ دیگر امیدواروں کے تند و تیز بیانات اور جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن جائزہ لے رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے