670 کلو خالص ریشم سے تیار کیا گیاغلاف کعبہ تبدیل

غلاف کعبہ کی تبدیلی

غلاف کعبہ کی تبدیلی ہر سال 9 ذوالحج کو عمل میں آتی ہے، رواں برس بھی غلاف کی تبدیلی عمل میں آئی۔

غلاف کی تیاری میں خالص ریشم، سونے اور چاندی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کعبہ کا غلاف 670 کلو خالص ریشم سے تیار کیا گیا جو کہ 657مربع میٹر پر 47 حصوں پر مشتمل تھا۔

غلاف کی تیاری میں 165 کلو سونا اور چاندی استعمال ہوئی۔

اسلامی تاریخ میں پہلی بار فتح مکہ کی خوشی میں کعبے پر سیاہ غلاف چڑھایا گیا۔

حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے تعمیر کعبہ کے ساتھ ‌غلاف کا بھی اہتمام کیا تھا، ظہور اسلام سے پہلے بھی غلاف کعبہ کو بڑی اہمیت حاصل تھی۔

19 ویں اور 20 ویں صدی عیسوی کی شروعات تک غلاف مصر میں تیار ہوتا تھا، 1962ء میں غلاف کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی ‌آئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے