متوازن غذا کے لئے روزانہ خوراک میں سبزیوں کا استعمال ضروری ہے۔

مقصود کشمیری

آئی بی سی اردو ، آزاد کشمیر

Vegetables

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈڈیال ظفر اقبال نے تحصیل ڈوڈیال کے مختلف مقامات پر سرمائی سبزیات کی کاشت کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے فیلڈ ڈے کے موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت کے لئے متوازن غذا کا استعمال نہایت ضروری ہے اور متوازن غذا کے لئے اپنی روزانہ خوراک میں سبزیوں کا استعمال ناگزیر ہے ۔

ہماری روزانہ کی خوراک میں اوسطاً 300گرام سبزی فی کس کے حساب سے شامل ہوگی تو ہماری غذامتوازن ہوگی۔

سبزیاں ہمارے جسم کی تقریباً تمام بنیادی ضروریات پوری کرتی ہیں کیونکہ سبزیوں میں ہمارے جسم کی ضرورت کے تمام بنیادی اجزاء جیسے پروٹین کاربوہائیڈریٹ وٹامن معدنیات ریشے وغیرہ نہایت مناسب مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور سبزیاں ہمیشہ تازہ حالت میں ہی قابل استعمال ہوتی ہیں اس لئے ہمارے گھروں میں پانچ مرلے سے لے کر ایک دو کنال تک جتنی بھی جگہ دستیاب ہو اپنے گھر کی سبزیات کاشت کرکے تازہ اور صاف ستھری استعمال کرنی چاہیے۔

فیلڈ ڈے میں مختار احمد زراعت انسپکٹر ڈڈیال اور مقامی فیلڈ عملہ کے علاوہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے زمینداران نے شرکت کی ظفر اقبال نے زمینداران سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا رونا سبھی روتے ہیں لیکن ہماری زمینیں بنجر پڑی ہوئی ہیں انہیں فوری آباد کرنے کی ضرورت ہے۔

سرمائی سبزیات کی کاشت کا بہترین وقت ہے۔سبزیات کاشت کرنے سے صبح شام ان کی مصروفیات کی وجہ سے بہترین ورزش کا موقع ملتا ہے گھر کی تازہ سبزی کا نعم البدل کوئی نہیں ہے جب کہ گھر کی اپنی سبزیاں استعمال کرنے کے کئی فوائدمیں سے ایک یہ بھی ہے کہ اخراجات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

اس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پالک کڑم دھنیاں میتھی مولی گاجر چقندر شلجم گوبھی لہسن پیاز وغیرہ کے لئے زمین تیار کرنے کے دوران استعمال ہونے والی کھادوں کی تفصیل و مقداروقت کاشت طریقہ کاشت شرح بیج دیکھ بھال آبپاشی گوڈی نلائی چھدرائی اور برداشت سے متعلق بریفنگ دی اور پانچ مرلہ رقبہ پر گھریلو سبزیات کی کاشت کا عملی مظاہرہ بھی کروایاگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے