جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہوگی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےفیصلہ کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران ٹینڈر ووٹ بھی گنے جائیں گے اور جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 2018 میں ٹینڈر ووٹ کی بھی گنتی ہوگی۔

کسی اور کے نام پر ووٹ کاسٹ ہونے پر اصلی اور جعلی دونوں ووٹ گنے جائیں گے، تاہم ٹینڈر ووٹ کے لیے الگ بیلٹ باکس ہوگا۔ ووٹنگ کے نتائج جاری ہونے کے بعد معاملہ تحقیقات کے لیے نادرا کو بھجوایا جائے گا جہاں پر انگوٹھے کے نشان سے معلوم کیاجائے گا کہ جعل سازی کس شخص نے کی۔

تحقیقات کے بعد جعلی ووٹ ڈالنے اورجعل سازی کرنےوالے شخص کو 2 سال جیل کی سزا ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مجبوری کے تحت کیا، اس کے ذمہ دار پارلیمنٹیرینز ہیں۔

[pullquote]ٹینڈرڈ ووٹ کیا ہوتا ہے….؟؟؟[/pullquote]

انتخابات والے دن اگر کوئی شخص ووٹ ڈالنے آئے اور پتہ چلے کہ اس کا ووٹ پہلے ہی جعل سازی سے ڈالا جاچکا ہے، تو پریزائڈنگ افسر اس ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ایسے ووٹ کو ٹینڈر ووٹ کہا جاتا ہے۔ پریزائڈنگ افسر اس ووٹ کو بیلٹ باکس کے بجائے خصوصی ٹینڈر بیلٹ پیکٹ میں ڈالے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے