ڈالر کی اونچی پرواز برقرار، قیمت 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچی

کراچی: اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 130 روپے 70 پیسے ہو کر ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے جاری روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور آج 70 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈالر کی قیمت 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں پہلے 50 پیسے اور پھر مزید 20 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 130 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم یہ سلسلہ 130 روپے سے بڑھ کر اب 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے