کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک, حملہ آور نے خود کو گولی مارلی

کنیڈا کے شہر ٹورنٹو کے صدر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک بچی سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں شہر کے علاقے گریک ٹاؤن سے مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کال موصول ہوئی۔

اس حوالے سے ٹورنٹو پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ واقعے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس سلسلے میں امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے رپورٹ کیا کہ جائے وقوع پر موجود عینی شاہد نے بتایا ہے کہ انہوں نے تقریباً 20 گولیوں کی آوازیں سنیں ہیں جبکہ ہتھیار کو مسلسل ری لوڈ کرنے کی آوازیں بھی آرہیں تھیں۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے خود کو ہلاک کرنے سے قبل پولیس پر بھی فائرنگ کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ کچھ متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ متعدد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم فائرنگ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔

واقعے پر اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈوگ فورڈ نے ٹویٹ کر کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ میری تمام تر ہمدردیاں ٹورنٹو میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس کے ساتھ انہوں نے فوری طور پر متاثرین کی مدد کو پہنچنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مذکورہ واقعہ کینیڈا میں بڑھتئے ہوئے فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی طرف اشارہ کرتا ہے، صرف رواں برس کے دوران کینیڈا میں فائرنگ کے 200 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے 20 واقعات ہلاکت خیز ثابت ہوئے۔

کینیڈا میں روایتی طور پر اس کے ہمسایہ ملک امریکا کے مقابلے مسلح تشدد کی شرح کافی حد تک کم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے