اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو ڈی ہائیڈریشن کے باعث متعدد طبی مسائل کا سامنا

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں معمول کے مطابق طبی معائنہ کیا گیا، جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کو گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کی شکایت اور کئی طبی مسائل کا سامنا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پمز اسپتال انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ بورڈ کے طبی معائنے کی رپورٹ فوری بھجوائی جائے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلے کے لیے آج مزید مشاورت ہوگی۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے واپس لاہور پہنچے جہاں انہیں جہاز سے ہی نیب نے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کیا۔

بعدازاں نواز شریف اور ان کی بیٹی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا جہاں وہ اپنی سزا پوری کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے