تقویت Reinfocement ایک جادو ( پہلا حصہ)

دوستوں اس ٹاپک کو ضرور پڑھیئے کیونکہ تقویت کی اصطلاح آگے کئی ٹاپک میں استعمال ہوگی . نفسیات اور خصوصاً بچوں کی نفسیات کے لئے اس تصور کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے ۔

تقویت کا لفظ ہم ڈیلی بیسیز پر استعمال نہیں کیا کرتے ۔ جبکہ انعام کا لفظ بھی تقویت کے مفہوم اور ایکسپریشن کو پوری طرح ادا نہیں کرتا , حالانکہ یہ لفظ تقویت کے کسی حد تک قریب تر ہے ۔ دیکھا جائے تو ہماری بیشتر زندگی اسی ایک لفظ کے گرد گھوم رہی ہے ۔ اگر اسکو سادہ الفاظ میں سمجھاؤں تو ” کوئی بھی ایسی چیز جو کسی کام کے ہونے کی شرح کو بڑھادے تقویت کہلاتی ہے ” .

اسکی ایک مثال ہی کافی ہوگی کہ نبیہا ایک چار سال کی بچی ہے جو نہ تو اسکول جانا چاہتی ہے اور نہ ہی خود اپنا منہ ہاتھ دھوپاتی ہے ۔ ایک دن وہ اپنے منہ ہاتھ اپنی بہنوں کے ساتھ صبح اٹھ کر اسکول جانے کے وقت خود دھولیتی ہے اور اسکی والدہ یہ دیکھ کر اسے 1- اٹھاتی ہیں 2- چومتی ہیں 3- گلے سے لگاتی ہیں 4- پیار کرتی ہیں اور 5- تعریفی کلمات کہتی ہیں ۔ نبیہا اس ساری باتوں سے بہت خوش ہوئی اور اب روزانہ اسکول کے لئے بغیر روئےاٹھ بھی جاتی ہے اور خود ہاتھ منہ دھوکر تیار بھی ہوجاتی ہے.

کیونکہ ایسا کرنے سے اسکو ماں کی مثبت توجہ ملی بلکہ تعریف اور پیار ملا ساتھ ہی لمس بھی ملا جو کہ ہر بچے کیا ہر انسان کو پسند ہوا کرتا ہے ۔

نبیہا کی ماں کی یہ ساری توجہ نے تقویت کا کام کیا جس سے نبیہا نے ناصرف اسکول بخوشی جانا شروع کردیا بلکہ والدہ کا وقت بھی بچ گیا کیونکہ بچی نے خود سارے کام کرنے شروع کردیئے ۔

تقویت دو طرح کی ہوسکتی ہے۔

1- مثبت تقویت
2- منفی تقویت

**مثبت تقویت مقناطیسی قوت رکھتی ہے۔ یہ ایسی قوت ہے جو براہ راست یعنی بلاواسطہ طور پر مطلوبہ اچھے کام کی شرح کو بڑھادیتی ہے ۔

مثلاً پڑھنے پر بچے کی خواہش کے مطابق ” چپس یا چاکلیٹ ” ملنا جس سے بچہ زیادہ پڑھتا ہے ۔

**منفی تقویت ایسی تقویت ہے جو ناپسندیدہ کام کو ختم کرکے بالواسطہ طور پر مطلوبہ اچھے کام کی شرح کو بڑھا دیتی ہے ۔ مثلاً سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر کی طرف سے دی جانے والی سزا طالب علم کو اکساتی ہے کہ وہ سبق یاد کرے-

مثبت تقویت مزید دو طرح کی ہوسکتی ہے–

1- انعام کی فراہمی ( مادی چیز , سہولت , تعریف , پیسوں کی فراہمی )

2- منفی تقویت کا خاتمہ ۔

اگر بچہ بذتمیزی کررہا ہے اور اسکو ٹی وی دیکھنے یا ٹیب پر گیم کھیلنے پر پابندی ہے تو سارا دن اچھی طرح پیش آنے پر ٹی وی اور ٹیب کی اجازت مثبت تقویت کے زمرے میں آتی ہے۔ اسی طرح ٹھیلے سے گھٹیا غیر معیاری چیز کھانے پر جیب خرچ بند کردینا اور آئندہ نہ کرنے پر بحالی مثبت تقویت کے زمرے میں آتی ہے –

منفی تقویت بھی 2 طرح کی ہوسکتی ہے-

1- انعام سے محرومی یا مثبیت تقویت سے محرومی۔

جیسے اسکول جانے پر جیب خرچ ملتا ہے جبکہ چھٹی کرنے پر جیب خرچ نہیں ملتا ۔ اسی طرح ہوم ورک نہ کرنے پر کھیل اور ٹی وی , ٹیب پر پابندی ۔

2. سزادینا۔ ڈانٹ ڈپٹ , گالیاں , طعن و تشنیع , مار پیٹ وغیرہ بھی منغی تقویت ہیں .

ماہرین کے مطابق اگر اچھے کام کی شرح کو بڑھانا ہے یا کوئی کام سیکھانا ہے تومثبت تقویت کا استعمال بہترین ہے۔ اور اگر منفی تقویت استعمال کرنا ہی پڑے تو مثبت تقویت یا انعام سے محرومی بہترین طریقہ ہے۔ سزا کے مجھ سمیت تمام ہی ماہرین سخت خلاف ہیں۔ سوائے چند ایک صورتوں میں جبکہ فرد کی جان کو خطرہ ہو۔ جہاں تک تقویت کی اقسام کا تعلق ہے یہ تین طرح کی ہوسکتی ہیں۔

1- لفظی / فعلی تقویت : یہ تقویت ہر وقت دستاب ہوتی ہے۔ مثلاً تعریف, شاباشی, چومنا, گلے لگانا, تھپکی دینا, آنکھ یا آبرو یا کوئی چہرے یا جسمانی انداز سے اشارہ, ہنسی, مسکراہٹ, ڈانٹ ڈپٹ جھڑکیاں وغیرہ شامل ہیں۔ اس تقویت کا استعمال اگر موثرطریقے سے کیا جائے تو یہ سب سے طاقتور اور مطلوبہ کام کی شرح کو بڑھانے میں سب سے بڑھ کر مددگار ہواکرتی ہے۔ اسکا اگر بعض صورتوں میں اکیلا استعمال مفید نہ لگے اور مطلوبہ نتائج نہ دے رہا ہو تو پھر تقویت کی دوسری اقسام میں سے کسی ایک یا انتہائی صورتوں میں دونوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ لفظی تقویت مثبت اور منفی دونوں طرح کی ہوسکتی ہے۔اور مثبت لفظی تقویت ہی پسندیدہ ہے۔
۔
[pullquote]جاری ہے—[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے