انتخابی نتائج کی آمد: پی ٹی آئی 102 اور (ن) لیگ کو 62 نشستوں پر برتری حاصل

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 31، ایم ایم اے 8 اور ایم کیو ایم 5 جب کہ 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

ملک بھر سے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 102 اور مسلم لیگ (ن) کو 62 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جیو نیوز کو انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 31، متحدہ مجلس عمل 8 اور 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 7، بلوچستان نیشنل پارٹی 4، مسلم لیگ (ق) کو 4 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

[pullquote]پنجاب اسمبلی:[/pullquote]

آخری اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 131، تحریک انصاف کو 112، 36 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

[pullquote]سندھ اسمبلی:[/pullquote]

پیپلز پارٹی کو 55، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 10اور ایم کیو ایم کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

[pullquote]خیبرپختونخوا اسمبلی:[/pullquote]

تحریک انصاف کو 36، عوامی نیشنل پارٹی 3، متحدہ مجلس عمل کو 5، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 5 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

[pullquote]بلوچستان اسمبلی:[/pullquote]

صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

11:23pm

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 193 راجن پور سے تحریک انصاف کے امیدوار جعفر خان لغاری نے 87915 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار شیر علی گورچانی 55409 ووٹ حاصل کرسکے۔

10:50pm

عوامی نیشنل پارٹی کے این اے 31 پشاور سے امیدوار غلام احمد بلور نے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی سے شکست تسلیم کرلی۔

10:45pm

این اے 54 اسلام آباد کے 216 میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 26443 ووٹ کے ساتھ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 11188 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

10:22pm

قومی اسمبلی کے پہلے مکمل غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 156 ملتان سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے 93 ہزار 500 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی جب کہ (ن) لیگ کے عامر سعید انصاری 74 ہزار 624 ووٹ حاصل کرسکے۔

فوٹو:فائل
10:10pm

این اے 17 ہری پور کے 601 میں سے 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمر ایوب 46 ہزار 733 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے بابر نواز خان 30 ہزار 705 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

9:45pm

این اے 106 فیصل آباد کے 363 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نثار احمد جٹ 3195 ووٹ لے کر آگے اور مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناءاللہ 2704 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

8:55pm

این اے 35 بنوں کے 433 پولنگ اسٹیشنز میں سے 31 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے اکرم خان درانی 8661 ووٹ لیکر آگے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 5870 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

8:25pm

این اے 131 لاہور کے 242 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق 276 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 72 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

8:10pm

این اے 62 راولپنڈی کے 353 حلقوں میں سے ایک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 326 ووٹوں کے ساتھ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے دانیال چوہدری 258 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

8:00pm

این اے 200 لاڑکانہ کے 336 میں سے ایک حلقے کے نتائج کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 420 ووٹوں کے ساتھ آگے اور متحدہ مجلس عمل کے راشد محمود سومرو 128 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

7:53pm

این اے 124 لاہور 2 کے 415 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف 9545 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کے نعمان قیصر 5221 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

7:45pm

این اے 35 بنوں کے 433 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 262 ووٹوں کے ساتھ آگے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی 262 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

7:35pm

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 220 عمر کوٹ 410 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 123 ووٹ لیکر آگے اور پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور 59 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

7:20pm

الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پولنگ کی مجموعی صورتحال بہتر رہی اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ کی شرح 50 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ 2008 اور 2013 کے مقابلے میں 2018 کے انتخابات تاریخی رہے، لوگوں نے انتخابات میں بھرپور دلچسپی لی جب کہ کچھ شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

7:18pm

این اے 208 خیرپور ون کے 295 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 438 ووٹ کے ساتھ آگے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے غوث علی شاہ 67 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

7:10pm

این اے 206 سکھر ون کے 257 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 627 ووٹ کے ساتھ آگے اور تحریک انصاف کے طاہر حسین شاہ 40 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

7:00Pm

ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

6:50pm

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر سے 645 شکایت موصول ہوئیں، سندھ سے 237، پنجاب سے 217، خیبر پختونخوا سے 57 اور بلوچستان سے 42 شکایات موصول ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ویمن جینڈر ڈیسک نے 92 شکایات وصول کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے