بھارت بھی پاکستان کی طرح بیلٹ پیپراستعمال کرے، راہول گاندھی

نیو دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے الیکٹرنک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بجائے پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں ویسے ہی بھارتی انتخابات کے لیے بھی استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے،اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب ایوان زیریں انتخابات میں بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ دیگر بھارتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے جن میں سی پی آئی (ایم)، اے اے پی، ایس پی اور بی ایس پی سمیت دیگر شامل ہیں۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے مطابق ای وی ایم سسٹم سے دھاندلی کی گنجائش زیادہ ہے جس سے بھارتی جنتا پارٹی( بی جے پی) فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے