21 ویں صدی کے طویل ترین ’بلڈ مون‘ کا نظارہ آج کیا جاسکے گا

آج پاکستان سمیت ایشیاء کے مختلف ممالک، افریقہ اور برطانیہ میں 21 ویں صدی کے سب سے طویل ترین ‘بلڈ مون’ کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے، لیکن اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے اور وہ مخصوص زاویئے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل رنگ اختیار کرلے تو اسے ‘بلڈ مون’ کہا جاتا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ماہرین کے مطابق 27 جولائی کو نظر آنے والا بلڈمون 1گھنٹہ 43 منٹ تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بَلڈ مون پاکستان میں 27 جولائی کی رات 10 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا جو کہ 28 جولائی کو صبح 4 بجکر 29 منٹ تک دکھائی دے گا، جو رات ساڑھے 12 بجے سے سوا 2 بجے کے درمیان اپنے عروج پر ہوگا۔

یہ انوکھا اور حسین نظارہ مشرقی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں سب سے زیادہ واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

اس کا بہترین نظارہ آلودگی سے دور بلندی کی جگہوں سے کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 31 جنوری کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سال بعد سُپر بلیو بلڈ مون یعنی سرخی مائل نارنجی چاند کا نظارہ دیکھا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے