بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکا

بیجنگ: چین میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں حملہ آور زخمی ہو گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے قریب بم دھماکا ہوا ہے تاہم اس دھماکے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بم دھماکے کرنے والے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بیجنگ پولیس کا کہنا ہے کہ 26 سالہ مشتبہ شخص نے امریکی سفارت خانے کے قریب کم شدت کے بم کا دھماکا کیا جس میں وہ خود زخمی ہو گیا۔ گرفتار مشتبہ ملزم کا تعلق منگولیا سے ہے جب کہ ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان ذہنی امراض خصوصا واہمے کے مرض کا شکار تھا۔

واضح رہے چین میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاحال دونوں حکومتوں کے درمیان معاشی سرگرمیوں پر تناؤ کی کیفیت قائم ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے