مسلم لیگ ن کاقومی اسمبلی کاحلف اٹھانےکافیصلہ

ن لیگ نے اپوزیشن سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ن لیگ نے قومی اسمبلی کی رکینت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھاندلی کے باوجود عوام نے پنجاب اور مرکز میں مینڈیٹ دیا، دوبارہ انتخابات کی صورت میں اس سے بھی کم سیٹیں ملنے کا خدشہ ہے۔

آج صبح مسلم لیگ کے مشاورتی اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ کسی صورت اسمبلیوں کا بائیکاٹ نہیں کرناچاہئے۔ یہ ہوسکتاہےکہ مسلم لیگی رہنما حلف اٹھانےکےدوران احتجاج کریں اور کالی پٹیاں باندھ لیں۔ کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اپوزیشن کامینڈیٹ بھی مسلم لیگ ن کوملاہے۔ اجلاس کےبعد متفقہ فیصلہ کیاگیاکہ اسمبلیوں میں مسلم لیگ نون ضرورجائےگی۔ بین الاقوامی مبصرین کی رائے کی روشنی میں بھی مسلم لیگ نون کو فیصلہ کرنےمیں آسانی ہوئی۔

شہبازشریف اس فیصلےسے دیگر جماعتوں کو اتوار کوآگاہ کریں گے۔اس سے قبل شاہد خاقان عباسی بھی کہہ چکےہیں کہ کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گےجس سے انتشار پھیلے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی امکان ہےکہ وہ سندھ اسمبلی میں حکومت سازی کرے۔

فوادچوہدری نے بھی اس فیصلےکاخوش آئند قراردیا۔انھوں نے کہاکہ اس فیصلےسے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوگی۔ ملک میں قومی سیاست کا راہ ہموارہوگی۔ انھوں نے کہاکہ کوشش کریں گےکہ پارلیمان میں نیا رجحان ڈالا جائے اور سب کوساتھ ملاکرچلایاجائے۔

فواد چوہدری نےمزید کہاکہ پنجاب اسمبلی میں جس پارٹی کےپاس اکثریت حاصل ہےاس کوحکومت بنانےکاموقع دیاجائے۔انھوں نے دعویٰ کیاکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 134 نشستیں حاصل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے