کرینہ کپور نے پریانکا کی جگہ لے لی

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’بھارت‘ میں کام سے انکار کے بعد کرینہ کپور نے جگہ لے لی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا اور سلمان خان 10 سال بعد ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آنے والے تھے لیکن اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی چھوڑ دی تھی۔

پریانکا کے فلم چھوڑنے کے بعد اس کردار کے بعد نئی اداکارہ کی تلاش تھی جس کے لیے کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراوں کے نام سامنے آئے تھے لیکن قرعہ فال ننھے تیمور کی والدہ کے نام نکلا ہے۔

پریانکا کی جگہ اب کرینہ کپور خان فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار نبھائیں گی۔

سلمان خان اور کرینہ کپور کی جوڑی اس سے قبل فلم ’کیوں کہ‘، ’میں اور مسٹر کھنہ‘، ’باڈی گارڈ‘ اور ’ بجرنگی بھائی جان‘ میں کام کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہونی ہے جس میں سلمان خان، ڈشا پٹانی اور کامیڈین سنیل گواسکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے