دماغ بڑھانا ہے تو زیادہ زبانیں بولنا سیکھیں

Brain

ایک سے زائد زبانیں بولنا یقیناً بہت ہی مشکل کام ہے لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق جو لوگ ایک سے زائد زبانیں بولتے اور سیکھتے ہیں ان کے دماغ کا سائز بڑا ہوتا ہے۔

سوئیڈش سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب کوئی اپنی مادری زبان کے علاوہ کوئی زبان سیکھتا ہے تو اس شخص کے دماغ کا سائز بھی بڑھتا ہے۔

تحقیق میں فوجیوں کے دو گروپس لیے گئے جس میں سے ایک گروپ نے عربی اور دوسری زبانیں سیکھیں،جبکہ دوسرے گروپ نے بھی سخت محنت سے پڑھا لیکن کوئی زبان نہیں سیکھی۔

ریسرچ کے نتائج میں ان افراد کے دماغ کا سائز بڑھ گیا تھا جنہوں نے دوسری زبان سیکھی، سخت محنت سے پڑھنے والے لوگوں کے دماغی سائز میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے