ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی: عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج صبح 10 بجے سماعت کرے گا۔

25 جولائی کو ووٹنگ کے دوران عمران خان نے اپنا ووٹ کیمروں کے سامنے کاسٹ کیا تھا، یہی نہیں انہوں نے پولنگ افسر سے بیلٹ پیپرز لینے کے بعد وہیں اس پر مہر لگانے کے بعد اسے بیلٹ باکس میں ڈالا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ کے خلاف ووٹ ڈالنے پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے آج کے لیے طلب کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ووٹ کی رازداری کی جو خلاف ورزی کی اس کا ذمے دار پولنگ اسٹاف ہے، پولنگ بوتھ میں گنجائش سے زیادہ غیر متعلقہ افراد گھس گئے تھے اور کمرے میں مہر لگانے کی جگہ ہی نہیں تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے