منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت واپس لانا عزم ہے، عمران خان

پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تھامس ڈریو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کیے گئے عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کی جائے گی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے