کوہاٹ: پی کے 80 بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری

کوہاٹ: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 80 بابری بانڈہ، کوہاٹ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے دن بابری بانڈہ پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ معطل ہوگئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکسز توڑے گئے اور ووٹوں کو آگ لگائی گئی تھی، جس کے بعد ریٹرننگ افسر عمر فاروق کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

مبینہ دھاندلی کی رپورٹ پر اس حلقے میں آج دوبارہ الیکشن کرانےکا اعلان کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 80 سےآزاد امیدوار امجد آفریدی کامیاب ہوئے تھے، جبکہ پی ٹی آئی امیدوار آفتاب عالم دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے