جمعرات : 02 اگست 2018 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]جرمن وزیر مالیات ترکی کا دورہ کریں گے[/pullquote]

جرمن اکانومی منسٹر پیٹر آلٹمائر اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریں گے۔ ڈی پی اے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ پچیس اور چھبیس اکتوبر ترکی میں گزاریں گے اور ان کے ہمراہ 80 افراد کا ایک وفد بھی ہو گا۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمنی ترکی کا اہم ترین تجارتی ساتھی ہے اور ترکی میں سات ہزار سے زائد جرمن کمپناں فعال ہیں۔

[pullquote]گولان کی پہاڑیوں میں سات ’دہشت گرد‘ مار دیے، اسرائیلی فوج[/pullquote]

جرمن اکانومی منسٹر پیٹر آلٹمائر اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریں گے۔ ڈی پی اے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ پچیس اور چھبیس اکتوبر ترکی میں گزاریں گے اور ان کے ہمراہ 80 افراد کا ایک وفد بھی ہو گا۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمنی ترکی کا اہم ترین تجارتی ساتھی ہے اور ترکی میں سات ہزار سے زائد جرمن کمپناں فعال ہیں۔

[pullquote]کیلی فورنیا کی جنگلاتی آگ مزید پھیل سکتی ہے، حکام[/pullquote]

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں شدید گرم موسم کے باعث گزشتہ ہفتے سے بھڑکنے والی آگ میں مزید شدت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ اس آگ کی وجہ سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔ چار ہزار سے زائد فائر فائٹرز گزشتہ گیارہ دنوں سے اس آگ کو بجھانے کی کوشش میں ہیں، جو اب ایک لاکھ اکیس ہزار ایکڑ کو متاثر کر چکی ہے۔ خشک موسم کے باعث اس آگ کے پھیلنے کے خطرات کے باعث مزید لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

[pullquote]افغانستان میں تین غیر ملکی ہلاک کر دیے گئے[/pullquote]

افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم اغواکاروں نے تین غیر ملکی افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ جمعرات کے دن حکام نے بتایا کہ ایک بین الاقوامی کمپنی سے منسلک ان افراد کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کیا گیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق بھارت، ملائیشیا اور مقدونیہ سے بتایا گیا ہے۔ کابل پولیس کے سربراہ حشمت ستانکزئی نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ان افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ کسی عسکریت پسند گروہ نے اس واردات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

[pullquote]الیکشن کے بعد کشیدگی، ہرارے کی سڑکیں خالی کرا لی گئیں[/pullquote]

زمبابوے کی افواج نے حکم دیا ہے کہ دارالحکومت ہرارے کے مرکزی علاقے میں دوکانیں بند کر دی جائیں اور لوگ وہاں کا رخ مت کریں۔ گزشتہ روز اس مقام پر سکیورٹٰی فورسز اور مظاہرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے تھے۔ اپوزیشن کے حامی افراد الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ادھر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج جلد ہی عام کر دیے جائیں گے۔ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی جزوی نتائج کے مطابق حکمران زانو پی ایف کو اپوزیشن جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔ عالمی طاقتوں نے ہرارے حکومت سے کہا ہے کہ وہ مظاہروں سے نمٹنے میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرے۔

[pullquote]روس گولان کی پہاڑیوں پر ملٹری پولیس تعینات کرے گا[/pullquote]

روس نے کہا ہے کہ وہ شام میں گولان کے پہاڑی علاقوں میں شامی اور اسرائیلی محاذوں پر ملٹری پولیس تعینات کرے گا۔ روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نگرانی کی خاطر آٹھ چوکیاں بنائی جائیں گی۔ ’براوَو لائن‘ کے ساتھ قائم کی جانے والی ان چوکیوں کا مقصد وہاں قائم اقوام متحدہ کی چیک پوائنٹس کی حفاظت ہے۔ حالیہ دنوں میں شامی صدر کی اتحادی افواج نے مقامی ملیشیا گروہوں اور روسی عسکری تعاون سے ان علاقوں میں موجود باغیوں کو تقریبا شکست دے دی ہے اور اب شامی فورسز اس علاقے میں اسرائیلی محاذوں کے کافی نزدیک پہنچ چکی ہیں۔

[pullquote]چینی اور روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات، کوریائی صورتحال پر گفتگو[/pullquote]

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کے دن بتایا کہ سنگا پور میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی سطح پر قیام امن کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات دس رکنی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی ایک مٹنگ کے موقع پر ہوئی۔

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کم جونگ ان کا شکریہ[/pullquote]

کوریائی جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں ںے مزید لکھا کہ وہ کم جونگ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکراتی سلسلے میں اس کیمونسٹ ملک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کر دے گا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی وقت کم جونگ ان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

[pullquote]عفرین میں ترک فورسز کی انسانی حقوق کی پامالیاں[/pullquote]

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترک فورسز پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ شامی علاقے عفرین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کے اس عالمی ادارے نے انقرہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روک دے۔ ترک فورسز نے گزشتہ ماہ ہی اس شامی علاقے میں کرد ملیشیا کو شکست دی تھی۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ اس کامیابی کے بعد ترک فوج وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں کر رہی ہے، جن سے ترک حکومت انجان بنی ہوئی ہے۔ ترکی کرد ملیشیا کو ’دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

[pullquote]دو ترک وزراء پر امریکی پابندیاں[/pullquote]

امریکا نے ترک کابینہ میں شامل دو وزراء پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ واشنگٹن کے مطابق ترک وزیر انصاف اور وزیر داخلہ امریکی پادری اینڈریو برونسن کی گرفتاری میں ملوث تھے، اس لیے انہیں ان پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ برونسن کو دو سال قبل ازمیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ تب ہوئی ناکام فوجی بغاوت کی سازش میں ملوث تھے۔ ترک حکومت نے اس امریکی اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شدید ردعمل سے خبردار کیا ہے۔

[pullquote]میانمار میں سیلاب کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر[/pullquote]

جنوب مشرقی میانمار میں مون سون کی بارش کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید سیلابی ریلوں کی وجہ سے صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق چار صوبوں میں ایک بڑی زرعی اراضی زیر آب ہے اور امدادی کارکن کشتیوں کے ذریعے متاثرین تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ متاثرین اپنا گھر بار چھوڑنا نہیں چاہتے یا پھر وہاں سے نکل نہیں سکتے ہیں۔ اٹھائیس ہزار افراد سیلابی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو انہیں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بھی منقطع ہو سکتا ہے۔

[pullquote]مالی کے صدارتی انتخابات، اپوزیشن کے دھاندلی کے الزامات[/pullquote]

مالی میں اتوار کو ہوئے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن کے پندرہ امیدواروں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کی چھان بین کرے۔ اس الیکشن کے نتائج جاری نہیں کیے گئے ہیں تاہم صدر ابراہیم بو بکر کیتا نے اپنی ابتدائی برتری کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری طرف ابراہیم کے مرکزی حریف امیدوار سومائیلہ سیسی کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ درکار ہو گی۔ اس الیکشن میں اگر کوئی امیدوار پچاس فیصد کی مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ بارہ اگست کو ہو گی۔

[pullquote]امریکی وزیر خارجہ ملائیشیا پہنچ گئے[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایشیائی ممالک کا چار روزہ دورہ شروع کر دیا ہے، جس دوران وہ نجی سیکٹر کی سربراہی میں سرمایہ کاری کے امریکی منصوبے کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے اس دورے کے پہلے پڑاؤ کوالالمپور میں جمعے کی صبح ملائیشیا کے ترانوے سالہ وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات بھی کریں گے۔ بعدازاں وہ سنگاپور جائیں گے، جہاں وہ آسیان سمٹ میں شریک ہوں گے۔ واشنگٹن واپسی سے قبل وہ انڈونیشیا کا دورہ بھی کریں گے۔

[pullquote]جلال آباد حملے میں اقوام متحدہ کا اہلکار بھی ہلاک ہوا[/pullquote]

افغان شہر جلال آباد میں ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے ایک اہلکار سمیت پندرہ افراد مارے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ اس حملے میں مہاجرین کے ایک سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس جہادی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کو کیے گئے اس حملے میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔ حالیہ عرصے میں افغان طالبان اور اسلامک اسٹیٹ اپنے حملوں میں تیزی لے آئے ہیں۔

[pullquote]زمبابوے کا بحران، صدر کی اپوزیشن رہنما سے مذاکرات کی کوشش[/pullquote]

زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے کہا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپوزیشن رہنما نیلسن شمیزا سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ پیر کو منعقد ہوئے ان انتخابات کے بعد گزشتہ روز ہرارے میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جن کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ عالمی برداری نے ہرارے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی۔

[pullquote]زمبابوے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تین افراد ہلاک[/pullquote]

زمبابوے میں اپوزیشن کے حامی مظاہرین کے خلاف حکومتی کارروائی پرعالمی برداری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ، برطانیہ اور امریکا نے کہا ہے کہ ہرارے حکومت ان مظاہرین سے نمٹنے کی خاطر صبر وتحمل سے کا مظاہرہ کرے۔ پیر کو ہوئے الیکشن کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں گزشتہ روز تین افراد مارے گئے۔ دارالحکومت ہرارے میں فوج تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مزید تشدد کا خطرہ برقرار ہے۔ میڈٰیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ بھی کی۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے