اگر عمران خان نے شرائط "مان” لی تو، علی وزیر اورمحسن داوڑ کی پریس کانفرنس

پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما اور حال ہی میں قومی اسمبلی کے رکن بننے والے علی وزیر اور محسن داوڑ نے نیشنل پرس کلب اسلام آباد میں ایک مشترکا پریس کانفرنس کی . انہوں نے کہا کہ ہم نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑا اور جیتا. ان کے مطابق منظور پشتین نے ہمیں الیکشن تک کور کمیٹی سے الگ کردیا تھا.

انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے ہمارے کچھ مطالبات تھے اگر وہ پاکستان تحریک انصاف نے مان تو "ہم حکومتی سیٹوں پر بیٹھیں گے ".انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاست کے خلاف نہیں لیکن ریاست کی ان پالیسیوں کو ٹھیک کر کے رہیں گے جن کے باعث آج پورے ملک میں تباہی کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے.

12 اگست کو صوابی جلسے کے متعلق ایک سوال پر محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ جلسہ ہمارا اپنا ہے اور ہم وہاں موجود ہوں گے .

علی وزیر سے جب دھاندلی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں دھاندلی نہیں بلکہ حلقے کے لوگوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر مجھے کامیاب کیا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے