پولیس یوم شہدائے پولیس سے بے خبر

لوئر دیر میں یوم شہداء پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جبکہ سرکاری طور پر ضلع ملاکنڈ میں کوئی تقریب نہ ہوسکی.

یوم شہدا کے سلسلے میں دیر پولیس کی جانب سے واک اور تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا. جس میں ٹریفک پولیس لوئر دیر اور تاجران برادری تیمرہ نے مشترکہ واک کیا. تیمرگرہ میں ٹریفک پولیس شہداء کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز خان نے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کیا.

ایس پی انوسٹی گیشن مختیار خا ن نے خطاب کرتے ہوئے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کے بدولت اج ہم ازاد فضا میں گھوم رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ 1987سے لیکر اج تک کل 53لوئر دیر پولیس اہلکاروان شہید ہو چکے ہیں

جبکہ لوئر دیر کی طرح ملاکنڈ لیویز فورس کے جوانوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں لیکن سرکاری سطح پر کوئی خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا اور ضلع ملاکنڈ میں یوم شہدائے پولیس خاموشی سے گزرگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے