راجن پور: پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک سپردخاک

راجن پور: صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے حلقے پی پی 296 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک ملتان کے نشتر اسپتال میں انتقال کرگئے،جن کی تدفین ان کے آبائی علاقے آسنی میں کردی گئی۔

دریشک فیملی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک 1966 میں راجن پور کے نواحی علاقے آسنی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 2003 میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور الیکشن 2013 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا لیکن جیت نہ سکے۔

حالیہ عام انتخابات میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر حلقہ پی پی 296 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

5 روز قبل طبیعت خراب ہونے پر انہیں راجن پورکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر انہیں ملتان کے نشتر اسپتال شفٹ کردیا گیا۔

طارق دریشک کو دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر رکھا تھا۔

انہوں نے بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگواران میں چھوڑے ہیں۔

عمران خان کا تعزیت کا اظہار

طارق دریشک کی وفات پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘راجن پور سے ہمارے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی طارق دریشک کی وفات کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میری تمام دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔’

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے