برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: ایف بی آر نے برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر ہفتے کے روز برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو نوٹس جاری کیے تھے۔

چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے جو ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والے پاکستانیوں کے خلاف کی جارہی ہے۔

چیئرپرسن ایف بی آر کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادوں کے مالک پاکستانیوں کی معلومات برطانوی ٹیکس اتھارٹی سے لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے برطانیہ میں جائیداد رکھنے والے ایسے پاکستانی شہریوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جنہوں نے ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس ظاہر نہیں کیا۔

نوٹس میں پوچھا گیا ہےکہ جائیداد کب اور کس سے خریدی گئی؟ اور جس پیسے سے جائیداد خریدی گئی وہ پیسہ کہاں سے آیا؟ اس پیسے پر ٹیکس کا اطلاق تھا یا نہیں؟

ذرائع کا کہنا ہےکہ نوٹس ایسے افراد کو جاری کیے گئے جو بیرون ملک جائیداد سے کرائے کی شکل میں انکم وصول کررہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایسے افراد سے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو 2 فیصد جرمانہ ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے