آصف علی زرداری نے ہمایون خان پر بھروسہ کیا لیکن ہمایون خان نے خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کا جنازہ نکال دیا.سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان

پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے آئی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری نے ہمایون خان پر بھروسہ کیا لیکن ہمایون خان نے خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کا جنازہ نکال دیا.الیکشن 2018 مہم کیلئے بلاول ہاوس سے کروڑوں روپے آئے تھے لیکن ہمایوں خان اور سابقہ ایم پی اے محمد علی شاہ باچا(ملاکنڈ ریجن صدر) نے مل کر ہڑپ کرلئے.

ملاکنڈ میں بلاول بھٹو نے جتنا بھی ووٹ لیا سب نظریاتی کارکنوں کا تھا.ہمایون خان نے 25503 ووٹ لیا اور محمد علی شاہ باچا نے 27392 لیا جس کو ملا کے 52895 ووٹ بن جاتے ہیں لیکن بلاول کو 43724 ملے ,اب نو ہزار ووٹ کہا گیا؟؟؟ہمایون خان اور محمد علی شاہ نے اپنی مہم میں صرف اپنے لئے ووٹ کا کہا.

الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے لعل محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ سب صرف الزامات ہیں، الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی.جتنا اعتبار تھا اتنا عوام نے ووٹ دیا.
ملاکنڈ میں پیپلزپارٹی کو اگر زندہ کرنا ہے تو پارٹی کے چیئرمین صاحب کو سخت فیصلے کرنے ہونگے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے