نوابشاہ: ‘تنگ کرنے پر’ ماں نے 3 بچیوں کو صندوق میں بند کر دیا، 2 جاں بحق

نوابشاہ: صوبہ پنجاب کے شہر نوابشاہ میں مبینہ طور پر تنگ کرنے پر ماں نے تین بچیوں کو صندوق میں بند کر دیا، جس کے باعث 2 بچیاں دم توڑ گئیں۔

پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے دوڑ میں تنگ کرنے پر والدہ نے اپنی تین بچیوں کو صندوق میں بند کردیا، جس کے نتیجے میں 9 ماہ کی آمنہ اور 7 سالہ ثانیہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے