سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کی صبح 10 بجے طلب

کراچی: قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی جس میں اسمبلی کا اجلاس 12 یا 13 اگست کو بلانے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ کی سمری منظوری کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کی صبح 10 بجے طلب کرلیاہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جب کہ وزارت اعلیٰ کا چناؤ یوم آزادی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔

واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کی ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک بار پھر صوبے کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے