کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے منظور پشتین کو قبر پر فاتحہ پڑھنے سے روک دیا

صوابی میں کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو مزار پر جانے سے روک دیا ، منظور پشتین اپنے دوستوں کے ساتھ قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے آئے تھے . اس سے پہلے وہ مردان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں توہین مذہب کے الزام میں شہید ہونے والے مشال خان کی قبر پر بھی گئے جہاں نے انہوں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اور قبر پر ساتھیوں کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی .

کیپٹن کرنل شیر خان کی قبر پر جب وہ آئے تو کرنل شیر خان کے بھائی انور شیر نے انہوں نے مزار کے احاطے میں ہی داخل نہیں ہونے دیا .انور شیر نے کہا کہ آپ لوگ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں آپ لوگوں نے پختون قوم کو بدنام کر دیا ۔ منظور پشتین یہ سنکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاموشی سے واپس چلے گئے ،

https://www.youtube.com/watch?v=CkhOTbOLmAs

سوشل میڈیا پرکئی افراد نے کرنل شیر خان شہید کے بھائی کی جانب سے منظور پشتین کو فاتحہ پڑھنے کی اجازت نہ دینے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے پشتون روایات کے منافی قرار دیا گیا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے