پاکستان قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پندرہویں قومی اسمبلی اور بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جن میں سے نئی اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف 158 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) 82 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی 53 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے۔

صوبۂ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور یہ دونوں جماعتیں تنہا ان دونوں صوبوں میں حکومت بنائیں گی۔

پنجاب میں آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے تاہم اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صورت میں مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف کی مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے