عمران خان کی تقریب حلف برداری، بھارتی کرکٹر سدھو کو ویزا جاری

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، انہوں نے ویزا ملنے کی تصدیق کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 18 اگست کو قومی اسمبلی سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھائیں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی کرکٹرز کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو اور سنیل گواسکر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

سنیل گواسکر نے مصروفیات کے باعث عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی تھی، سابق بھارتی کپتان کپل دیو حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں، تاہم نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں پاکستان کا ویزا جاری کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے