شبقدر: جرگے کے دوران فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شبقدر: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بٹگرام کے علاقے اشارہ میں جرگے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں ایک جرگہ ممبر کا بیٹا بھی شامل ہے۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جرگہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کے معاملے پر تصفیےکے لیے ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے