پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، اسمبلی اجلاس کے اگلے مرحلے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریک انصاف کو مجموعی طور پر 175 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 160 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ (ق) 10 سیٹوں کے ساتھ تیسرے اور پیپلز پارٹی 7 سیٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 7 نشستیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہیں جب کہ تین حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن زیب النسا سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر کے ہمراہ اسمبلی آئیں تو سکیورٹی اسٹاف نے انہیں دروازے پر ہی روک لیا۔اس موقع پر لیگی خاتون سے اسمبلی سیکورٹی اسٹاف کی تصویر لینے کی کوشش جس پر انہوں نے مزاحمت بھی کی۔

اسمبلی اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایوان میں کسی کی تصویر لے کر جانے کی اجازت نہیں اس لیے خاتون رکن زیب النسا سے سیکیورٹی اسٹاف نے تصویر لی۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق امیدوار آج شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، اسپیکر کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 5 بجکر10 منٹ پرہوگی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے امیدواروں کی فہرست 6 بجے آویزاں کردی جائےگی جب کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نامزد چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے دوست مزاری نے کاغذات جمع کرادیئے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد اسپیکر کے لیے چوہدری اقبال اور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کاغذات جمع کرائے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے (ن) لیگ کے وارث کلو اور رانا اعجاز نے کاغذات جمع کرائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے