علی ظفر کیلئے امریکا میں ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کا اعزاز

لاس اینجلس: پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

لاس اینجلس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کا 71 واں جشنِ آزادی منانے کے لیے ’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈیپینڈنس ڈے‘کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر علی ظفر نے ملی نغمے گا کر ہم وطنوں کا لہو گرمایا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھ کر ملک کا نام بھی روشن کیا۔

تقریب میں انہیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

علی ظفر نے اپنے اعزاز کی ٹرافی کی تصویر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کی اور تقریب کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے