امریکا سے تمام تنازعات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، ترکی

انقرہ: ترکی کے وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے تمام تر تنازعات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں غیر ملکی سفیروں کو امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ملکی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ بطور نیٹو اتحادی ہم امریکا سے ہر موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں، حالیہ کشیدگی کے باوجود انقرہ واشنگٹن سے ہر معاملے پر مذاکرت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحادی ہونے کی وجہ سے حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر تمام مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن شرط صرف یہ ہے کہ ہمیں دھمکایا اور ڈکٹیٹ نہ کیا جائے۔

ترک وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو امریکا کی پالیسی سے ترکی کو ہونے والی پریشانیوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان اس وقت سفارتی و تجارتی کشیدگی جاری ہے، امریکا نے ترکی کی درآمدات پر ٹیکس دُگنا کردیا ہے جس کے ردعمل میں ترکی نے امریکی الیکٹرانک مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے