جنرل ضیا الحق کی 30 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان جنرل (ر) ضیا الحق اورسابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمن کی30 ویں برسی آج 17 اگست بروز جمعۃ المبارک کومنائی جارہی ہے۔

سابق صدر پاکستان جنرل (ر) ضیا الحق کی برسی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ضیا) کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ فیصل مسجد میں بھی قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہو گی۔

سابق صدر جنرل (ر) ضیا الحق اورسابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمان17 اگست1988 کو فضائی حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے