مقبوضہ کشمیر میں حملے میں بھارتی فوجی ہلاک، دفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے کی کوششوں کیخلاف مظاہرے

سری نگر : مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں جمعے کی صبح ایک حملے میں بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔

بھارتی فوج کی 32 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب انھوں نے ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے کچلو کرال گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔ ضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے علاقے میں میر محلہ میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی جس کے بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسوگیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ نے بانڈی پورہ اور حاجن میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک گرینیڈ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آئین کی دفعہ35 اے کو منسوخ کرنے کی بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کی کوششوں کے خلاف جمعے کو سری نگر اور دیگر علاقوں میں زبردست مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ دفعہ 35 اے کے تحت کشمیریوں کو خصوصی حقوق و مراعات حاصل ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نماز جمعہ کے فوراً بعد سری نگر ، بڈگام، اسلام آباد، شوپیاں، پلوامہ، کولگام، بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارتی منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے