امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن: امریکی ری پبلکن سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام ایری زونا میں گزارے۔

جان مکین کے انتقال پر امریکا میں سوگ منایا جارہا ہے جس کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔

ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 میں صدارتی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے ، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے اور انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ تھے اور ویت نام میں جنگی قیدی بھی رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے