جج نے بیرسٹر ظفراللہ اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو ڈانٹ پلا دی.

العزیزیہ اسٹیل ریفرنس پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر نواز شریف کے وکیل نے جرح کا دوبارہ آغاز کردیا۔اس سے پہلے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء کا بیان مکمل ہونے پر واجد ضیاء نے سولہ مئی کو واجد ضیاء پر جرح کا آغاز کیا تھا ۔ایون فیلڈ ریفرنس میں کارروائی آگے بڑھنے کے باعث واجد ضیاء پر العزیزیہ ریفرنس میں جرح کا عمل رک گیا تھا ۔

جج ارشد ملک نے ریمارکس دئیے کہ بس خط ہی آتے جاتے رہے ،ہوا کچھ بھی نہیں،نہ قطری ان کے پاس آیا نہ جے آئی ٹی اس کے پاس گئی۔جب پیش رفت ہی کوئی نہیں ہوئی تو معاملہ صرف ایک جملے میں بیان کیا جاسکتا ہے۔۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سماعت کی ۔سابق وزیراعظم کو کالے رنگ کی لینڈ کروزر میں درجن سے زائد سیکیورٹی کی گاڑیوں کے قافلے میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔

خواجہ حارث نے جرح آگے بڑھاتے ہوئے واجد ضیاء کو یاد دلایا کہ انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں دئیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ جے آئی ٹی نے کسی گواہ کو پیشگی سوالنامہ نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔نیب پراسیکیوشن کی طرف سے سوال پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ وکیل صفائی دوسرے کیس میں دئیے گئے بیان سے متعلق اس کیس میں سوال نہیں کرسکتے۔

جج ارشد ملک نے خواجہ حارث کو ہدایت کہ وہ اپنی جرح العزیزیہ ریفرنس تک محدود رکھیں ۔خواجہ حارث کے سوال پر واجد ضیاء نے بتایا کہ قطری شہزادے کے لکھے گئے پہلے خط میں ویری فکیشن کے لفظ کا استعمال بھی تفتیش کا حصہ تھا ۔

اس سے پہلے جب سماعت میں وقفہ ہوا تھا لیگی رہنماوں کی طرف سے میاں صاحب کیلئے چائے کا انتظام کیا گیا تاہم بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ نہ ملنے پر میاں صاحب چائے نہ پی سکے ۔اسی طرح جب سینیٹر غوث اور ناصر بٹ میاں صاحب کیلئے پانی لے کر آئے تو گارڈین نے میاں صاحب کے ہاتھ سے پانی کا گلاس لے کر سینیٹر غوث کو واپس کردیا اور پھر خود پانی کی بوتل لاکر میاں صاحب کو دی۔

سماعت کے دوران میاں نواز شریف باری باری مسلم لیگی رہنماوں سے ملاقات کرتے رہے۔سینیٹر سعدیہ عباسی اور بیرسٹر ظفر اللہ کی سرگوشیاں کمرہ عدالت میں گونجنے لگیں تو جج ارشد ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو چپ کرادیا اور ریمارکس دئیے کہ میاں صاحب سے گفتگو کرنی ہے تو یہ اور بات ہے لیکن آپس میں تو آپ کمرہ عدالت سے باہر جاکر بھی گفتگو کرتے سکتے ہیں ۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے