بلوچستان کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان حکومت کی 10 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھالیا۔

بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ جام کمال، اراکین اسمبلی اور دیگر قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے 10 رکنی کابینہ سے حلف لیا۔

جام کمال کی کابینہ میں عارف محمد حسانی، سرفراز چکڑ ڈومکی، زمرک خان اچکزئی، نور محمد دمڑ، نواب زادہ طارق خان مگسی، میر ضیاءلانگو، ظہور احمد بلیدی، نصیب اللہ مری، سلیم احمد کھوسہ اور سردار صالح بھوتانی شامل ہیں تاہم انہیں تاحال قملدان نہیں سونپے گئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اکثریت حاصل کی جس کے بعد اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے اور گزشتہ دنوں ہی جام کمال نے وزرات اعلیٰ کا حلف اٹھایا ہے۔

گزشتہ روز 23 رکنی پنجاب اور 15 رکنی خیبرپختونخوا کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے