تمام تحقیقات خفیہ رکھی جائیں، چیف جسٹس کی چیئرمین نیب کو ہدایت

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ نیب کی تمام تحقیقات کو خفیہ رکھا جائے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ نیب کو ریفرنس دائر کرتے ہوئے کسی شہری کی تضحیک نہیں کرنی چاہیے۔

چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پراسیکیوٹر نیب سید اصغر حیدر بھی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے