جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع، جے آئی ٹی بنانے کی سفارش

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل اعتزاز احسن نے التوا کی درخواست دائر کی جسے چیف جسٹس نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ آج کافی وکلا موجود ہیں اس لیے کیس ملتوی نہیں کرسکتے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آج جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے کیس مقرر ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور حفاظتی ضمانت پر ہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کس عدالت نے دونوں کو حفاظتی ضمانت دی۔

وکیل اومنی گروپ نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے متعلق تحریری جواب تیار کیا تھا، پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد آیا لیکن سامان لاہور پہنچا دیا گیا۔

سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حسین لوائی کی کیا صورتحال ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔

عدالت نے عبدالغنی مجید کو اسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور علاج کے لیے باقاعدہ درخواست کی ہدایت کی جب کہ عدالت کی کیس کی مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے