سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ

ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 اور دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 715 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49983 روپے ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے