مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارےاورفورسزنے مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر کے علاقے رام باغ میں رہائش پذیر سید صلاح الدین کے بیٹےسید شکیل کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

تحقیقاتی ادارے(این آئی اے) نے سید شکیل کو 2011 کے دہشتگردی فنڈنگ کے مقدمے میں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، گرفتارشکیل شیرکشمیرانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں ملازم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید صلاح الدین کے بڑے بیٹے سید شاہد یوسف کو اسی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے