ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز

اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگی۔

رجسٹریشن کا یہ سلسلہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے چلایا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اوور سیز پاکستانی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں کہ کن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 اگست کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی فُل بینچ نے ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔

سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے