شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

کراچی: شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں محکمہ صحت سندھ نے جانچ کے لیے فرسودہ انداز اپنایا ہوا ہے۔

شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ حکومت کے ڈاکٹرز اور عملہ بغیر کسی کیمیکل کے بوتلوں کی جانچ کررہا ہے، ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامینر نے دیگر عملے کے ہمراہ بوتلوں کا ٹیسٹ کیا اور صرف چند منٹوں میں رپورٹ مرتب کردی۔

ٹیسٹ کے دوران دونوں بوتلوں میں موجود مواد کو چکھ اور سونگھ کر جانچ کی گئی جب کہ صرف 2 بوتلوں کا کیمیائی تجزیہ کیا اور تیسری بوتل کا رپورٹ میں کہیں ذکر نہیں۔ ماہرین کے مطابق شراب یا کسی بھی منشیات کی کیمیکل ایگزامینشن کی جاتی ہے۔

دوسری جانب تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھو نے اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشکوک پیکٹ کو شرجیل میمن کے ملازمین منتقل کررہے ہیں جس پر تحقیقاتی ٹیم کو شک ہے کہ ثبوتوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے