نوجوان حجام کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی کے نواحی علاقے گرجا روڈ سادات کالونی میں نوجوان حجام کو اسلحہ کی نوک پر برہنہ کر کے ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 8 ملزمان میں سے 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا تاکہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کیے جا سکیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائی جا سکے۔

صدر بیرونی پولیس کے مطابق لکھن موڑ گرجا روڈ کے رہائشی نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ 18 اگست کی رات کو عاصم اور توصیف نامی افراد ان کی دوکان پر آئے اور ایک بیمار شخص کی شیو کرانے کا کہہ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص جب سادات کالونی پہنچا تو دونوں نے اسلحہ نکال کر دھمکایا اور ویرانے کی جانب لے گئے جہاں سردار حسن، قاسم شاہ اور دیگر افراد بھی اسلحہ لیے موجود تھے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں متاثرہ شخص نے بتایا کہ پانچوں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے برہنہ کیا اور ویڈیو بنا کر دھمکی دی کہ دوکان خالی کرو اور یہ علاقہ چھوڑ جاؤ اگر بات کسی کو بتائی تو بیوی بچوں کو گولیاں مار دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈر اور خوف کی وجہ سے وہ اگلے ہی روز ہری پور چلے گئے تھے تاہم ملزمان نے برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ 6 ماہ قبل ملزمان سے لڑائی ہوئی تھی اور اس ہی وقت قاسم نے انہیں دھمکی بھی دی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر سید علی رضا نے ڈان نیوز کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقدمے میں نامزد 4 ملزمان عاصم، توصیف، سردار حسین اور قاسم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 355 ،500 ،501 اور 506 (ٹو) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے