معروف اداکار علی سلیم دوست سمیت گرفتار

کراچی میں معروف اداکارعلی سلیم کو دوست سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن میں واقع گیسٹ ہاؤس پر چھاپے کے دوران علی سلیم کے قبضے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد کی گئی۔ اس موقع پر علی سلیم کے ہمراہ ان کا دوست بھی تھا۔ دونوں کے خلاف کلفٹن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز کی جانی پہچانی شخصیت علی سلیم کو بیگم نوازش علی کے کردار سے شہرت ملی، وہ ٹی وی کیلئے بھی مختلف ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے