پومپیو نے پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زور دیا، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سنبھالنے اور ادارے مضبوط کرنے کے عزم پر مبارک باد دی۔

اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں نئی حکومت کو پرُامن انتقال اقتدار کا خیر مقدم کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے