ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں تاہم بات چیت کا انحصار خود ایران پر ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت بحیثیت ملک خود اپنی بقا کے لیے کافی فکرمند ہے، جب میں صدر بنا تھا اس کے مقابلے میں ایران آج ایک بالکل مختلف ملک ہے تاہم دیکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا انحصار خود ایران پر ہے نہ کہ امریکا پر، ہم آج بھی ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے